نئی دہلی،19جون(ایجنسی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر کے طور پر آج پہلی بارجامعہ تشریف لائیں منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہیبت اللہ یونیورسٹی میں 102 فٹ اونچے قومی پرچم،پرم ویر چکر سے نوازے گئے بہادروں کی تصاویر والے ' وال آف ہیروز' اور اس ادارے کے بانیوں اور محسنوں کی تصویر والے ' وال آف فاونڈرس' کا افتتاح کرتے وقت کافی جذباتی ہو گئیں۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">آج یہاں جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس موقع پر اپنی نم آنکھوں کو بار بار پوچھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام آزادی سے منسلک ہے اور اسی لیے اسے عدم تشدد کی نشانی سے تعبیر کیا گیا۔
جامعہ اپنی اس روایت کو تا ہنوز باقی رکھے ہوئے ہے جس پر ہم کو فخرہے ۔